منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

چند سو کی خریدی گئی کتاب ایک کروڑ روپے میں فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

ایک کتاب نے 27 سال بعد اپنے مالک کی قسمت بدل دی چند سو میں خریدی جانے والی کتاب ایک کروڑ سے زائد مالیت میں فروخت ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے مالک کو راتوں رات کروڑ پتی بنانے والی یہ کتاب مشہور زمانہ ’’ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر اسٹون‘‘ کی کتاب کا پہلا ایڈیشن تھا۔

یہ نایاب کتاب 1997 میں کرسٹین میک کلوچ نے صرف 10 یورو میں اپنے بیٹے ایڈم کے لیے اسٹریٹ فورڈ سے خریدی تھی تاہم خریدتے وقت ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ جادوئی قصے پر مبنی یہ کتاب ان کی زندگی میں جادوئی تبدیلی لے آئی گی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق یہ کتاب کا یہ نایاب ایڈیشن 36 ہزار یورو (پاکستانی ایک کروڑ روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی ہے۔

ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر اسٹون کی کتاب کا پہلا نایاب پہلا ایڈیشن جسے1997 میں صرف 10 یورو میں خریدا گیا تھا حال ہی میں 36,000 یورو میں فروخت ہوئی ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 1 کروڑ سے بھی زائد بنتی ہے۔

کرسٹین میک کلوچ، جنہوں نے نوے کی دہائی میں اپنے بیٹے ایڈم کے لیے یہ کتاب اسٹریٹ فورڈ میں خریدی تھی، نے کہا کہ انھیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ کتاب 30 سال بعد اتنی قیمتی ہو گی۔

ایڈم میک کلوچ کے مطابق یہ کتاب چیسٹر فیلڈ میں ان کے خاندان کے پرانے گھر میں ایک الماری میں رہ گئی تھی اور انہیں اس ناول کی قدر وقیمت 2020 کے لاک ڈاؤن میں اس وقت معلوم ہوئی جب انہوں نے پہلے ایڈیشن کے بارے میں دیگر کہانیاں دیکھیں۔

دوسری جانب ہینسنز آکشنرز کے مطابق یہ کتاب جس کی قیمت 30,000 اور 50,000 یورو کے درمیان ہے، اُن 500 کاپیوں میں سے ایک ہے، جو پہلے فلاسفرز اسٹون کی سیریز میں شائع ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں