جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ ممبئی کی سڑکوں پر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ کے دو نامور اداکار ایک ساتھ ممبئی کی سڑکوں پر گھومتے رہے، بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان ماحولیاتی آلودگی کیخلاف ایک ہوگئے۔

khns

کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ، جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان سائیکل پر بیٹھ کر پوز دے رہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی بھائی اپنی سائیکلوں پر سوار ہیں، کوئی فضائی آلودگی نہیں۔

تصویر میں شاہ رخ خان سفید شرٹ، نیلی جینز اور ویسٹ کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ سلمان خان نے کالی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے۔

بالی ووڈ اسٹارز نے پیغام دیا ہے کہ سائیکل کے استعمال کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی جائے۔

واضح رہے کہ ماضی میں دونوں سٹارز میں کافی کشیدگی پائی جاتی تھی، دونوں کے درمیان بات چیت تک نہیں ہوتی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں پھر سے دوست بن گئے ہیں۔

slaman

 

یاد رہے کہ اج کل سلمان خان کو مشکلات اپنے بیان پر مشکلات کا سامنا ہے، ایک انٹرویو کے دوران اپنی آنے والی فلم ’سلطان‘ سے متعلق سلمان کا کہنا تھا کہ ’جب میں شوٹنگ کے بعد رنگ سے باہر آتا تھا تو اپنے آپ کو زیادتی کی شکار ایک عورت کی طرح محسوس کرتا تھا۔ جو سیدھا چل بھی نہیں پاتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں