بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نارتھ کراچی میں سیکیورٹی گارڈ نے بینک ڈکیتی کو ناکام بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ کراچی میں سکیورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینک ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا تے ہوئےایک ڈاکوکو گرفتار کرلیا جب کہ دو ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع نجی بینک میں تین ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی نیت سے بینک کے مرکزی دروازے پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر گارڈ کو قابو کرنا چاہا تا ہم گارڈ نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا۔

ایک ڈاکو کے پکڑے جانے کےبعد اس کے دوساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے جواب‌ میں بینک کے اندر موجود گارڈز نے بھی فائرنگ کر کے دونوں ڈاکوؤں کو اپنے ساتھی کو تنہا چھوڑ کربھاگنے پر مجبور کردیا۔


CCTV Footage: Security guard stops a bank robbery by arynews

اے آر وائی کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم نے بینک میں داخل ہونے کے لیے سیکیورٹی گارڈ کی آنکھ میں مرچیں ڈالیں تا ہم گارڈ نے ملزم کو قابو کرکے بینک ڈکیتی کو ناکام بنا دیا۔

اے آر وائی کے رپورٹر کے مطابق نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 چی میں واقع بینک میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے والے ملزمان میں سے ایک ملزم کو سیکیورٹی کی گارڈ کی بہادری کے باعث پکڑا جا سکا تھا جسے شہریوںنے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈی ایس پی اجمیر نگری الطاف حسین کے‌حوالے کردیا تھا۔

ڈی ایس پی الطاف حسیننے دوران تفتیش گرفتار ملزم سے اُس کے ساتھیوں کے نام جاننے میں کامیاب رہے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں اس ڈکیت گروہ سے مزید تشیوش جاری ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں