لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے اکنامک کرائمز بل میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ روسی امیر طبقے پر پابندیوں میں سست روی کے الزامات کے بعد کیا گیا ہے۔ ترمیمی بل یورپی یونین اور امریکا کی طے سزاؤں کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو برطانیہ میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، یہ اقدامات برطانیہ کی سرزمین پر منی لانڈرنگ کرنے کی کوشش کرنے والے مجرم اشرافیہ پر دباؤ بڑھائے گا۔
بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر زبردست دباؤ مسلط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا، جب تک یہ جارحیت بند نہیں ہو جاتی ہم پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مزید پابندیاں عاید کریں گے۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا پیوٹن اور ان کی حکومت سے منہ موڑ رہی ہے۔
I’ve been lost in admiration by the way in which the British public has responded to the brutal Russian invasion of Ukraine.
From community groups to sports clubs and businesses, everyone in the UK has been united in their support for the Ukrainian people. pic.twitter.com/gzj0Wtb6W6
— Boris Johnson (@BorisJohnson) March 5, 2022