اشتہار

ملکہ برطانیہ نے پارلیمنٹ معطل کرنے کی منظوری دے دی، برطانوی میڈیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ملکہ برطانیہ نے پارلیمنٹ معطل کرنے کی منظوری دے دی، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ معطلی کی درخواست کی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم نے برطانیہ میں پارلیمنٹ معطل کرنے کی منظوری دے دی، برطانوی پارلیمنٹ 14 اکتوبر تک معطل رہے گی۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ تقریر سے قبل پارلیمنٹ معطل کردی جاتی ہے اور اس فیصلے کے نتیجے میں یہ ہوگا کہ اپوزیشن قانون سازوں کے پاس اتنا وقت درکار نہیں ہوگا کہ وہ 30 اکتوبر تک یورپی یونین سے علیحدگی کے خلاف قانون پاس کرسکیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب بورس جانسن کے فیصلے پر اسپیکر جون بیریکاؤ سمیت اپوزیشن کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی معطلی جمہوریت پر حملہ ہے، خیال رہے کہ ماضی میں بورس جانسن پارلیمنٹ معطل کرنے کے حامی نہیں تھے۔

اسپیکر جون بیریکاؤ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو معطل کرنا جمہوری عمل اور عوام کے منتخب کردہ پارلیمانی نمائندگان کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم بورس جانسن کا یہ ابتدائی دور ہے، یقیناً ان کی کوشش استحکام پیدا کرنا ہوگا نا کہ جمہوری اقدار کی منافی یا پارلیمنٹ جمہوریت سے وعدہ خلافی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے متعلق خبر کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ بورس جانسن نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ ہم ملک کو متحرک کرنے جارہے ہیں ہم 31 اکتوبر تک یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں