وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں بورس جانسن نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور افغان سرزمین پر طویل المدتی امن اور استحکام پر اتفاق کیا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ افغان حکومت کی سفارتی اور ترقیاتی مدد جاری رکھےگا۔
بورس جانسن نے یواین ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم عمران خون کو مبارکباد دی اور دونوں رہنماؤں نے کوروناکےخلاف مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔
ماحولیات کےعالمی دن کی تقریب کی میزبانی پاکستان نےکی تھی۔
ماحولیاتی آلودگی کیخلاف عمران خان کی کاوش قابل تعریف ہے، برطانوی وزیراعظم
اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئےکہا تھا کہ پاکستان میں شجر کاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانےکا عزم ظاہر کیا، سمندر کو محفوظ بنانے اور جنگلات کے لیے یہ بہت بڑی مہم ہے۔