تازہ ترین

بورس جانسن نے سماجی فاصلے کے قوانین مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا

لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے احتیاطی تدابیر سے متعلق کہا ہے کہ آج کرونا وائر کے 4 ہزار 322 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سماجی فاصلے کے قوانین میں مزید سختی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی تباہی پھیلا رکھی ہے جہاں کرونا کیسز پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی تھی تاہم گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ کی بنیاد پر کرونا کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

کرونا کیسز سے متعلق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے کے قوانین میں مزید سختی کا امکان ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایک اور بڑے لاک ڈاون میں جائیں، آج بھی کرونا وائرس کے چار ہزار تین سو بائیس کیسز رپورٹ ہوئے۔

برطانوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ڈسپلن کے ذریعے کرونا وائرس کی پہلی لہر کا سامنا کیا، چھ افراد کے میل جول کی اجازت میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔

کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 4332 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 900 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 41 ہزار 732 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -