تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

طالبان کا کابل پر قبضہ، برطانیہ نے اہم اعلان کردیا

ماسکو:افغان دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کی خبروں نے عالمی دنیا میں ہلچل مچارکھی ہے، اسی تناظر میں برطانوی وزیر اعظم نے بڑا بیان دے ڈالا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے افغانستان میں نئی حکومت کوتسلیم نہ کرنےکا عندیہ دیا ہے، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے، نئی حکومت سے متعلق تمام ہم خیال حکومتوں کومل کر سوچنا ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ افغانستان دہشتگردی کی آماجگاہ بنے، ہم معاہدے کےبغیر کسی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

دوسری جانب بدھ کےروز پارلیمنٹ میں افغانستان کی صورتحال پر بحث ہو گی۔

واضح رہے کہ طالبان نے کابل میں افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور جلد ہی اسلامی امارات کا ‏اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا صدارتی محل پر قبضہ، کیا اہم اعلان ہونے جا رہا ہے؟

ترجمان افغان طالبان کے مطابق طالبان ملٹری کمیشن کے رہنما صدارتی محل میں موجود ہیں، طالبان ملٹری کمیشن کےرہنما اسلامی امارت کااعلان کریں گے،طالبان کا کہنا تھا کہ کابل میں کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہوگی بلکہ فوری اورمکمل طور پر ‏انتقال اقتدارچاہتےہیں۔

دوسری جانب کابل میں کوآرڈینیشن کونسل قائم کردی گئی ہے، کوآرڈینیشن کونسل میں حامد کرزئی،عبداللہ ‏عبداللہ اورگلبدین حکمتیار شامل ہیں، رابطہ کونسل اشرف غنی اور حکومتی آفیشلز کےکابل چھوڑنے پر قائم کی گئی ہے جس کا مقصد ‏پرامن انتقال اقتدار کویقینی بنانا ہے۔

طالبان نے افغان حکام اور فوجیوں کیلئےعام معافی کا اعلان بھی کیا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے ‏‏کہ کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائےگی۔

Comments

- Advertisement -