تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے لیے ووٹنگ، پہلے مرحلے میں بورس جانسن کامیاب

لندن: سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریگزٹ کے حامی سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے قانون سازوں کی خفیہ ووٹنگ میں ڈالے جانے 313 میں سے 114 ووٹ حاصل کیے۔

برطانیہ کے موجودہ وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ مقابلے کے پہلے مرحلے میں 43 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، وزیر ماحولیات مائیکل گوو 37 ووٹ کے ساتھ تیسرے اور سابق وزیر بریگزٹ ڈومینک راب 27 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید 23 ووٹ کے ساتھ پانچویں، سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہینکوک 20 ووٹ کے ساتھ چھٹے اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ سیکریٹری روری اسٹیورٹ 19 ووٹ کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: نوڈیل بریگزٹ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، رپورٹ

برطانیہ کے وزیراعظم کے لیے 2016 میں ہونے والی ووٹنگ میں دوسرے نمبر پر رہنے والی اینڈریا لیڈسم، مارک ہائیپر اور ایستھر مک وے مطلوبہ 17 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

اس طرح تھریسامے کے استعفے کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم کی دوڑ میں شامل امیدواروں کی تعداد 10 سے کم ہوکر 7 رہ گئی ہے۔

بورس جانسن کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقیناً اب تک کے نتائج سے مطمئن ہیں لیکن مقابلہ جیتنے کے لیے ابھی طویل سفر باقی ہے۔

آخری مرحلے میں کامیاب ہونے والا امیدوار پارٹی کا نیا سربراہ ہوگا اور تھریسامے کی جگہ ممکنہ طور پر جولائی کے آخر میں برطانیہ کا نیا وزیراعظم بنے گا۔

Comments

- Advertisement -