لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ طبی عملے کے لیے 39 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی حفاظتی کٹس برآمد کرلیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بورس جانسن نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے پر میں افسردہ ہوں، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحاد سے کرونا وائرس کو روک سکتے ہیں، اس کے لیے بس تھوڑی سی احتیاط کرنا ہوگی، عوام حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور خود کو گھروں تک محدود کریں جبکہ وقفے وقفے سے ہاتھ بھی دھوتے رہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیلتھ سروس کے طبی عملے کے لیے کرونا حفاظتی کٹس برآمد کرلیں جن کی مالیت 39 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈز کے قریب بنتی ہے۔
مزید پڑھیں: کرونا وائرس: 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد برطانوی شہری ہلاک
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑے پیمانے پر کرونا کی تشخیص کے ٹیسٹ شروع کردیے تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اور اس کے خوف کو بھی ختم کیا جاسکے۔
Here’s an update to bring you up to speed on some of the things that we are doing to protect our NHS.
We will beat coronavirus together by staying at home, protecting our NHS and saving lives. #StayHomeSaveLives pic.twitter.com/FOYfvzlQPC
— Boris Johnson #StayHomeSaveLives (@BorisJohnson) April 1, 2020
یاد رہے کہ کرونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے گھر سے ہی حکومتی نظام چلا رہے ہیں، بورس جانسن ویڈیو اور کالز کے ذریعے حکومتی وزرا اور شخصیات سے رابطے میں ہیں۔