جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

باس نے ملازمین کے موبائل فون چارج کرنے پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ اپنے باس کی عجیب و غریب ہدایات سے ناراض ہیں جو آپ کے باس آپ کو کبھی کبھی دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باس دفتر میں چوری کرنے پر اپنے ملازمین سے سخت ناراض تھا اور انہوں نے ملازمین کے خلاف انتباہ کرنے کا فیصلہ کیا، باس نے کہا کہ اگر ملازمین نے چوری کرنا بند نہیں کی تو انہیں اپنی تنخواہ میں کٹوٹی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مشتعل باس نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ ملازمین کے لیے ایک نوٹ لکھا جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ دفتر میں اپنے فون اور دیگر برقی آلات چارج کرنا بند کریں کیوکہ یہ بجلی کی چوری ہے۔

Viral news
نوٹ میں لکھا تھا، کسی کو بھی ان احاطے پر کسی بھی موبائل فون یا دیگر برقی آلات کو ‘چارج’ کرنے کا حق نہیں ہے، یہ بجلی کی چوری ہے اور آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کی تنخواہ سے کٹوتی کی گئی ہے۔ فون کو بند کر دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ مذکورہ نوٹ جو تین سال پہلے آن لائن پوسٹ کیا گیا تھا دوبارہ شیئر کیا گیا جو وائرل ہوگیا۔

اس سے پہلے ایک ملازم نے اپنی باس کی ہوشیاری پکڑ لی تھی جس کے مطابق باس نے گھڑی کو پندرہ منٹ آگے بڑھا دیا تھا اور ملازمین سے آدھے گھنٹے زیادہ کام لے رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں