اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

باس نے ایسا کیا کہا کہ ملازم نوکری چھوڑ کر چلا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کچھ لوگ عزت نفس کو پہلی ترجیح دیتے ہیں اور عزت کی خاطر لگی لگائی نوکری کو بھی لات مارنے میں بھی دیر نہیں کرتے، ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ملازم نے سست اور کاہل کہنے پر نوکری کو خیرباد کہہ دیا۔

امریکا میں مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ریڈٹ‘ پر باس اور ملازم کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک ہوئی ہے، جس میں باس نے اپنے ملازم کو کہا کہ ‘میں نے آج کیمروں کی ویڈیو چیک کی، جس سے پتہ چلا آپ ڈیوٹی کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں’۔

باس نے ملازم کے رویے کو ناقابل برداشت قرار دیا اور اگلے روز اس حوالے سے گفتگو کرنے کا عندیہ دیا۔

ملازم نے اپنے باس کے پیغامات موصول ہونے پر وضاحت دی کہ میرے پاؤں میں دو ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، اس کے باوجود میں نے 12 گھنٹے ڈیوٹی کی، پتہ نہیں آپ کو اس کا علم ہے یا نہیں۔

ملازم نے مزید وضاحتیں دیں جس پر باس کو غصّہ آیا اور باس نے ملازم کو سست اور کاہل کہا جس پر ملازم نے باس کو الوداعی پیغام دیا اور نوکری کو لات مار دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں