The news is by your side.

‏’دونوں ویڈیوز ہی جعلی ہیں‘‏

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم سیاستدانوں نےہی عوام کوووٹ بیچنے پر مجبور کر دیا وہ ‏لوگ جن کی ایک دکان تھی الیکشن جیت کرکھرب پتی ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کس طرح چلتے ‏ہیں سب کو پتہ ہے سینیٹ میں دیکھ بھی لیا ایسے بہت سےلوگ ہیں جن کی جیب میں وزیر، سینیٹر، وزیراعظم ‏ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ووٹ خریدنا اور بیچنا جمہوریت نہیں کاروبار ہے اور کاروبار میں ہی لوگ اپنی اولاد کو لاکر ‏بٹھاتے ہیں اور کاروبار کرتےہیں گورکھ دھندا ہےسب کےاپنےمفادہیں۔

سینیٹر نے تجویز پیش کی کہ ایک کمیشن بنائی سب پارٹیوں کی تحقیقات کریں تحقیقات ہوں گی تودودھ کا ‏دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا کرپٹ لوگوں کو نکالیں گے تو آڈیو ویڈیو لیک کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے جاوید لطیف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ہو یا ن لیگ کی ہو دونوں ‏ویڈیوز جعلی ہیں پیپلزپارٹی کا مارجن بہت کم تھا وہ ووٹ کیوں خریدےگی پیپلزپارٹی نے این اے 133 میں ‏‏5ہزار ووٹ لیے جب کہ ن لیگ نے پی پی کے مقابلے 90 ہزار ووٹ لیے تمام تروسائل کے باوجود پی ٹی آئی این اے ‏‏133میں ہاری۔

Comments

یہ بھی پڑھیں