تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایک ماہ میں دوسرا بڑا ’ہیرا‘ کس ملک سے دریافت ہوا؟

افریقی ملک بوٹسوانا میں کان کنی کرنے والے ایک غیرملکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کان سے ایک ہیرا دریافت ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیرے کو بوٹسوانا کی ملکی کابینہ کے سامنے 7 جولائی کو پیش کیا گیا، یہ ہیرا کینیڈا کی کان کنی کی کمپنی لوکارا کو 12 جون کو ملا تھا۔

لوکارا ڈائمنڈ کمپنی کی ڈائریکٹر نسیم لہری نے بوٹسوانا کے دارالحکومت گابارو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے اور بوٹسوانا کے لیے تاریخ بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا دریافت ہونے والا ہیرا اپنے سائز کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا ہے اور اس کا وزن 1 ہزار 174 قیراط ہے۔

نسیم لہری نے بتایا کہ اس ہیرے نے یکم جون کو بوٹسوانا میں ہی ملنے والے ہیرے کی جگہ لی ہے، جسے اس وقت دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا قرار دیا گیا تھا، اس کا وزن 1 ہزار 98 قیراط تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ملنے والے دس سب سے بڑے ہیروں میں سے چھ بوٹسوانا میں ہی ملے، اس طرح یہ افریقی ملک سب سے بڑے ہیرے ملنے والے ممالک کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔

اب تک دنیا کا سب سے بڑا ہیرا جنوبی افریقہ میں 1905 میں ملا تھا اور اس کا وزن 3 ہزار 106 قیراط تھا۔

Comments

- Advertisement -