تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

60 ہزار کے سکے دے کر لاکھوں کی کار خرید لی

بھارت میں کار کا مالک بننے کے خواہشمند غریب شخص کی خواہش بالآخر پوری ہوگئی، 60 ہزار کے سکے جمع کرکے کار خرید ہی لی۔

دنیا میں آنکھ کھولنے والا ہر انسان اپنی زندگی کو بہتر بنانے کیلیے خواہشات دل میں رکھتا ہے اور ان خواہشات کی تکمیل کے لیے جستجو کرتا بھی رہتا ہے، کسی غریب کی خواہشات بھی محدود ہوتی ہیں ذاتی گھر بنانا یا چار پہیوں والی گاڑی کار خریدنا اس کی اولین خواہشات ہوتی ہیں۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی ایک غریب شخص کار کا مالک بننے کا خواب دیکھتا تھا اور جب مطلوبہ رقم جمع ہوئی اور وہ کار خریدنے گیا تو شوروم مالک و عملہ رقم کے ساتھ 10 روپے والی سکوں کی بڑا اور بھاری تھیلا دیکھ کر حیران رہ گیا۔

جی ہاں مذکورہ شخص نے کار خریدنے کیلیے اپنے روزمرہ کے اخراجات میں سے روپے اور سکے جمع کرنا شروع کیے اور بالآخر کار خریدنے کے قابل ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کار خریدنے والا شخص کار خریدنے دھرم پوری میں ایک کار شوروم پر گیا اور اس نے 6 لاکھ روپے مالیت کی کار پسند کرکے کار ڈیلر کو 5 لاکھ 40 ہزار روپے کرنسی نوٹ اور بقیہ 60 ہزار روپے 10 روپے مالیت کے سکوں کی صورت میں ادا کیے۔

کار خریدار نے بتایا کہ اسکی والدہ ایک دکان چلاتی ہیں جہاں انہوں نے کئی مرتبہ سکوں کو کرنسی نوٹوں میں تبدیل کرنے کے لیے گاہکوں کو سکے دینے کی پیشکش کی لیکن کسی گاہک نے سکے قبول نہیں کیے، یہاں تک بینک والوں نے بھی یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ انکے پاس سکے گننے کے لیے اتنے لوگ نہیں ہیں۔

کار ڈیلر کے مطابق وہ بھی شروع میں سکے لینے سے ہچکچا رہا تھا لیکن پھر کار کے خریدار کے عزم کو دیکھتے ہوئے اس نے سکے لینے کا فیصلہ کیا اور سکے گننے کے بعد گاڑی دے دی۔

مذکورہ خریدار اپنے اہلخانہ کے ساتھ کار خریدنے شوروم آیا تھا اور جب وہ رقم ادا کرکے کار کا مالک بن گیا تو اس کی اور اہلخانہ کی خوشی دیدنی تھی

اس موقع پر کار ڈیلر نے خصوصی طور پر کار کو ربن سے سجایا اور چابی حوالے کرتے وقت اس کے اہلخانہ کے ہمراہ ایک یادگاری تصویر بھی لی۔

Comments

- Advertisement -