لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا، گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام شروع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پنجاب کی بیرونی دیواریں گرانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔
[bs-quote quote=”گورنر ہاؤس کی کسی بھی عمارت کو گرایا نہیں جا رہا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وفاقی وزیر تعلیم”][/bs-quote]
الحمرا ہال کے سامنے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے جنگلے اتارے جا رہے ہیں، وزیرِ اعظم نے دورۂ لاہور کے موقع پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بہتّر گھنٹے میں گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا حکم دیا تھا۔
دوسری طرف وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ کراچی اور پشاور کے گورنر ہاؤسز میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، گورنر ہاؤس کی کسی بھی عمارت کو گرایا نہیں جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنرہاؤس کی کسی بھی عمارت کوگرایا نہیں جا رہا‘ شفقت محمود
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی چاردیواری کی جگہ خوب صورت جنگلے کی تنصیب ہوگی، گورنر ہاؤس میں آرٹ گیلری اور میوزیم قائم کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ نتھیا گلی گورنر ہاؤس کو ہوٹل میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جب کہ کراچی اور پشاور کے گورنر ہاؤسز میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابی مہم میں گورنر ہاؤسز سمیت حکومتی عمارتوں سے متعلق کئی وعدے کیے تھے۔