جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کا نیا ٹیلنٹ‌ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر اور بلے  باز اعظم خان نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کھلاڑیوں میں چھپے فن کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی جس میں اعظم خان کو گٹار بجاتے اور محمد حسنین کو گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرکٹ کے میدان کے علاوہ دوسرے شعبے میں نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر اُن کے مداح بھی حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

شیئرکردہ ویڈیو میں اعظم خان کا کہنا تھا کہ ’میں دماغ کو پرسکون رکھنے کے لیے گٹار بجاتے اور ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، اب حسنین کے ساتھ جیمنگ کروں گا‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اعظم خان گٹار بجاتے رہے اور محمد حسنین نے اپنی سریلی آواز میں شفقت امانت علی خان کی آواز میں گایا ہوا گانا ’متوا‘  اور پھر بالی ووڈ فلم کا ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ بھی گایا۔

یاد رہے کہ محمد حسین نے مارچ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، بعد ازاں اپریل 2019 میں انہوں نے کیریئر کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ بیس سال کے محمد حسنین کا تعلق حیدرآباد سے ہے، وہ ٹیسٹ فارمیٹ کے علاوہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں ہیٹ ٹرک بھی کی تھی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں