اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

محمد عامر کی طرح باصلاحیت بولر کریانہ کی دکان پر کام کرنے پر مجبور!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں بے پناہ کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے مگر زیادہ تر پلیئرز مختلف وجوہات کی بنا پر قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

ایسے ہی ایک نوجوان فاسٹ بولر محمد آفتاب کے بارے میں انکشاف سامنے آیا ہے جو کہ بالکل محمد عامر کی طرح بولنگ کرتے تھے اور کافی باصلاحیت بھی تھے، وہ آج کل شیخوپورہ میں کریانہ کی دکان پر ملازمت کررہے ہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی نے انکشاف کیا کہ 2014 میں دبئی میں جونیئر ورلڈکپ ہورہا تھا۔ اس دوران وہ اور وسیم اکرم پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ گئے۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید بتایا کہ وہاں ایک نوجوان لڑکا تھا محمد آفتاب جو کہ بالکل محمد عامر کی طرح بولنگ کررہا تھا، اس نے میچ میں تین آؤٹ کیے تھے۔

اسے دیکھ کر وسیم اکرم خوش ہوگئے، انھوں نے کہا کہ یہ تو بہت اچھا بولر ہے، ورلڈکپ کے تین مہینے بعد وہ کہیں کھو گیا۔ آج کل شیخوپورہ کے کریانہ کی دکان پر وہ ملازم ہے۔

کرکٹ حکام نے اس ٹیلنٹ کو ضائع کردیا جسے ہم محمد عامر کا نعم البدل کہہ رہے تھے اور یہ بات وسیم اکرم کہہ رہے تھے کہ یہ اچھا بولر بن سکتا ہے۔

کامران اکمل نے اس موقع پر کہا کہ کتنے لڑکے ضائع ہوئے ہیں صرف چھ ٹیموں کی وجہ سے، ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہوئی ہے، ریجنل کرکٹ ختم ہوئی جس کی وجہ سے کئی پلیئرز یہاں سے چلے گئے۔

پروگرام میں یونس خان نے کہا کہ ہم جو یہ باتیں کررہے ہیں کہ مجھے لگ رہا ہے کہ اکیڈمی کے بہت سے لوگ فارغ ہوجائیں گے، ابھی ہم سب کو اس طرح کی باتیں کرنے پر فون آجائےگا۔

اگلے سیگمنٹ میں ہم اس کو کور کررہے ہوں گے تو میرا خیال ہے ہمیں ان باتوں کو چھوڑ دینا چاہیے۔ انھیں ٹوکتے ہوئے کامرن اکمل نے کہ اگر ہم کور کررہے ہوتے تو ہم اس پینل میں نہ ہوتے بلکہ جنھیں ہم ٹوک رہے ہیں ان کی جگہ ہوتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں