اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا لاڑکانہ پہنچنے پر والہانہ استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : پی ایس ایل 6 کی فاتح ملتان سلطان کی شان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی لاڑکانہ پہنچ گئے، آبائی شہر پہنچنے پر شاہنواز دھانی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹیم کی فتح یابی کے بعد اپنے شہر لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں، شاہنواز دھانی کا پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب والہانہ استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔

شاہنواز دھانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں سمیت سائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے استقبال کیا، اس موقع پر فاسٹ بولر نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ کم وقت میں مجھے اس مقام پر پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیابی میں والدین، بڑوں اور پورے پاکستان کی دعائیں ساتھ تھیں، اعزاز کی بات ہے کہ پی ایس ایل میں بیسٹ بولر بن کر اور ملتان سلطان کو پی ایس ایل 6 کا چیمپیئن بناکر گاؤں لوٹا ہوں۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ پی ایس ایل میں مجھے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا جو فخر کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میںم 22 سال کا ہوں ابھی بہت سی چیزیں سیکھنی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کےلیے مزید محنت کی ضرورت ہے، پوری کوشش ہوگی کہ اسی طرح پاکستان کا نام بھی روشن کروں۔

واضح ہے کہ شاہنواز کو قومی ٹیم میں بھی شامل کیا جا چکا ہے اور وہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں، انھوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے زیادہ 20 وکٹیں لیں، اور ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں