بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

میانک یادیو جیسے بھارتی بولرز تو ہمارے نیٹ میں بولنگ کرتے ہیں، بنگلہ دیشی کپتان

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شانٹو نے کہا ہے کہ میانک یادیو کی طرح کے پیس والے بھارتی بولرز تو ہمارے نیٹ میں بولنگ کرتے ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر میانک یادیو کی اسپیڈ کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں بنگلہ قائد نے کہا کہ ہمارے پاس نیٹ میں اس طرح کے بولر موجود ہیں۔

نجم الحسین نے کہا کہ ہم اس اسپیڈ کی بولنگ کو نیٹ پر کھیلنے کے عادی ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ہم میانک یادیو کے بارے میں زیادہ پریشان تھے لیکن وہ ایک اچھا باؤلر ہے۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش کے موجودہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تسکین احمد کے علاوہ کوئی بہت تیز فاسٹ باؤلر موجود نہیں ہے جو کہ 140 پلس کی رفتار سے باقاعدگی سے بولنگ کرتے ہیں، تاہم ٹیسٹ اسکواڈ میں ان کے پاس نوجوان ناہید رانا ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں۔

میانک یادیون نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں مجموعی طور پر اچھ بولنگ کی تھی اور اپنے چار اوورز میں میانک نے 21 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ باآسانی 7 وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں