جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’بولنگ نہیں کرنی کیا‘ شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ میں بوم بوم آفریدی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، میچ کے دوران شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹی ٹوینٹٰی لیگ میں شاہد آفریدی نے برامپٹن وولوز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 81 رنز بنائے تھے، بیٹنگ کے دوران وہاب ریاض اور آفریدی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا جو اسٹمپڈ پر لگے مک میں محفوظ ہوگیا۔

شاہد آفریدی نے بولرز کی درگت بنائی اور آخری گیند پر صرف ایک رن بنایا، وہاب ریاض نے دوسرا رن لینے کا کہا تھا تو آفریدی بولے بولنگ نہیں کرنی ہے کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ کھیل رہے ہیں جن میں شاہد خان آفریدی، وہاب ریاض، لیگ اسپنر شاداب خان نمایاں ہیں۔

گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ میں شاہد خان آفریدی نے بولرز کو دھو ڈالا ، بوم بوم نے پانچ بلند و بالا چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے صرف 40 گیندوں پر 81 رنز بنائے تھے۔

شاہد خان آفریدی نے اپنے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

شاہد آفریدی کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، جس پر آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’شیر ابھی زندہ ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں