منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ڈیمز کی تعمیر، باکسر عامر خان نے 10 لاکھ روپے عطیہ کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ڈیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف پانی نہ ملنے کے باعث عوام مررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کی شدید کمی ہے جس کو دور کرنے کے لیے سب میدان عمل میں آرہے ہیں اس لیے میں بھی ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کر رہا ہوں اور اگر اگلی فائٹ جیت گیا تو مزید رقم بھی دوں گا تاکہ سنگین مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ محمد عامر نے ڈیمز کی تعمیر میں پاک فوج اور نگراں حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: رجسٹرڈ کمپنیاں ڈیمز کی تعمیر میں فنڈ دینے کی پابند، احکامات جاری

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے دیامیر بھاشا اور مہمند کو فوری تعمیر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔

بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈیمز کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا جبکہ میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر  نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیمز کی تعمیر، شاہد آفریدی کا 15 اور حمزہ عباسی کا 3 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان

اس کے بعد مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

گزشتہ دنوں سیکیورٹی ایکسچینج ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی پابند ہوں گی۔

اسے بھی پڑھیں: عام شہری بھی ڈیمز کی تعمیر کیلئے اپنا حصہ ڈال سکیں گے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈقائم کیا ہے جس میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں