پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پاکستان میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہے، عامر خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بچوں کو اعلی تعلیم کی ضرورت ہے ، امیر کا بچہ تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔ غریب کا بچہ غربت کی وجہ سے پیچھے رہ جاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک نجی اسکول کے دورے کی موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت خوشی ہوئی ، پاکستان میں دیہاتی علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے ، پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے۔


 مزید پڑھیں :  پاکستان کے نوجوان باکسر بننا چاہتے ہیں،عامرخان


انکا کہنا تھا کہ باکسر عامر خان نے اس امر کی تصدیق کی کہ زمین کے تنازعہ کی وجہ سے باکسنگ اکیڈیمی بنانے کا کام آگے نہیں بڑھ سکا۔ تاہم وزیر اعلی پنجاب نے انہیں زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد از جلد باکسنگ اکیڈمی کےلیے جگہ فراہم کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد وسیم پاکستان میں باکسنگ کے لئے امید کی کرن ہے ، وہ چاہیں تو محمد وسیم ان سے مدد لے سکتے ہیں۔


 مزید پڑھیں  :  باکسرعامرخان کی اہلیہ تھر کے رنگوں میں رنگ گئیں


اُن کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن وہ داتا دربار حاضری دینگے۔

یاد رہے چند روز قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےغربت اور بھوک سے متاثرہ علاقے تھر پارکر کا دورہ کرکے پانی اور توانائی کے منصوبے کا افتتاح کیا اور اسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں