لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دیا، میری خواہش ہے کہ میں بھی پاکستان میں باکسنگ لیگ کراؤں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، باکسر عامر خان نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر اے آر وائی نیوز اور سی ای او سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے ذریعے کرکٹ کو فروغ دیا، سلمان اقبال میرے اچھے دوست ہیں، وہ کرکٹ کے فروغ کیلئے بہت کام کررہے ہیں، امید ہے کہ سلمان اقبال کرکٹ کے فروغ کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
Thanks buddy!! And inshallah we shall be with you hand in hand with the new boxing league @amirkingkhan pic.twitter.com/qtrD5uVdsW
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) May 5, 2018
عامر خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کو اےآر وائی کی سپورٹ بھی حاصل ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کی کرکٹ کو بہت فائدہ ہورہا ہے، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان لانا بڑی کامیابی ہے۔
باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں باکسنگ لیگ شروع کررہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ سلمان اقبال اور اےآروائی نیوز اسے سپورٹ کریں گے، مجھے یقین ہے کہ باکسنگ لیگ بھی پی ایس ایل کی طرح کامیاب ہوگی۔
وہ دن بھی آئے گا جب کرکٹ اسٹیڈیم میں باکسنگ کا میچ ہوگا جس میں میری فائٹ ہوگی، عامر خان کا کہنا تھا کہ میری اگلی فائٹ ستمبر میں ہے جس کیلئے محنت کررہاہوں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔