تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

امریکا میں‌ پیش آیا پاکستانی نژاد باکسر کے ساتھ افسوسناک واقعہ

نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائن نے عین پرواز کے وقت جہاز سے اتار دیا۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عامر خان نیویارک سے کولوراڈو اسپرنگ جانے والی پرواز میں سوار ہوئے تو عملے نے اُن کی انتظامیہ سے شکایت کی۔

عملے کی شکایت پر انتظامیہ نے انہیں عین پرواز کے وقت جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا۔

اس حوالے سے عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا۔

عامرخان نےکہا کہ ’مجھے اور دوست کو ماسک درست نہ ہونے کی شکایت پر جہاز سے اتارا گیا، اس بات پر مجھے بہت زیادہ کھ ہے کیونکہ ایسا پہلے واقعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے فیس ماسک لگایا ہوا تھا مگر میرے ساتھی کا ماسک چہرے سے تھوڑا نیچے تھا، جس پر عملے نے شکایت کی، ہم نے ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا اور ایئرلائن کو ویڈیو چیک کرنے کا بھی کہا مگر ہماری شنوائی نہیں ہوئی‘۔

عامر خان نے بتایا کہ ’امریکی ایئرلائن نے پابندی عائد کردی ہے، اب وہ دوسری پرواز سے ٹریننگ کیمپ جوائن کرنے جارہے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -