بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان -
The news is by your side.

Advertisement

بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر  سلمان اقبال کے ساتھ مل کر ملک میں باکسنگ لیگ کا انعقاد کر رہے ہیں۔

میری والدہ لاہور سے ہیں، 3 سال کی عمر میں لاہور آئی، پاکستان آ کر بہت اچھا لگتا ہے: فریال مخدوم

عامر خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپر باکسنگ لیگ میں عالمی طرز کے مقابلے ہوں گے، لیگ سے ملک میں باکسنگ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ معروف کرکٹرز بھی باکسنگ لیگ میں دل چسپی لے رہے ہیں، عمران خان کو کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں، وہ ایک عظیم لیڈر ہیں۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ کا ٹیلنٹ پلیٹ فارم نہ ہونے سے ضائع ہو رہا ہے، سپر باکسنگ لیگ کے ذریعے یہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔


یہ بھی پڑھیں:  ڈیمز کی تعمیر، باکسر عامر خان نے 10 لاکھ روپے عطیہ کردیے


انھوں نے کہا کہ پاکستان آنے پر بہت محبت ملی جس پر پاکستانی عوام کا بے حد مشکور ہوں۔ خیال رہے آج باکسر عامر خان نے داتا دربار پر حاضر ہو کر دعائیں مانگیں۔

عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میری والدہ لاہور سے ہیں، 3 سال کی عمر میں لاہور آئی، پاکستان آ کر بہت اچھا لگتا ہے۔‘

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں