تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

باکسر عامر خان نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کردی

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی کسانوں کے احتجاج کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز بلند کردی۔

باکسر عامر خان نے لکھا کہ ’پر امن کسانوں کے خلاف تشدد کے پریشان کن مناظر ہیں، کسان اپنے حقوق کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میری مدد اور یکجہتی ان کے ساتھ ہے، ساتھ ہی ساتھ میرے سبھی سکھ بھائی اور بہنیں انصاف کے متلاشی ہیں اور پوری دنیا میں آواز  بلند کررہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ مودی کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل ہوگیا۔

اس سے قبل وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں