ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان ایل اوسی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول پہنچ گئے اور کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےمظالم کیخلاف آوازاٹھاؤں گا اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کودنیامیں اجاگرکروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ایل اوسی پہنچ گئے ، عامر خان نے لائن آف کنٹرول کیلئے روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف آواز بنوں گا، کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہوں۔

باکسرعامر خان نے پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے تشکر کااظہار کرتے ہوئے کہا برطانیہ میں بیٹھ کر سب صرف ٹی وی پر دیکھا، مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، بچے اسکول نہیں جا سکتے،انسانیت سوز مظالم ڈھائےجا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےمظالم کیخلاف آوازاٹھاؤں گا اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کودنیامیں اجاگرکروں گا۔

یاد رہے چند روز قبل عامر خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھارت کے یک طرفہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم وستم کاسلسلہ جاری ہے اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کو چو تھا ہفتہ شروع ہو گیا ہے ، لوگ گھروں میں محصور ہیں اور کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئیں جبکہ دواؤں کی قلت اورصحت کی سہولیات نہ ملنے سےصورتحال بد سے بدتر ہو تی جارہی ہے ۔

گھروں پر چھاپے مار کر کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے ، اب تک دس ہزار سے زائد کشمیری قابض فورسز کی جبری قید میں ہیں۔

وادی میں جاری ظلم وستم چھپانے کے لیے بھارت نے ٹیلی فون ،انٹرنیٹ ،ٹی وی چینلزاخباربند کر رکھے ہیں اور مواصلاتی رابطے بند ہونے سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں