بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں باکسنگ میچ کے دوران مکا لگنے سے باکسر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں باکسنگ کے مقابلے کے دوران مکا لگنے سے باکسر محمد اسلم زندگی کی بازی ہار گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے نجی کلب میں مقابلے میں باکسر محمد اسلم کو مخالف باکسر ولی خان کا مکا لگا جس کے باعث وہ رنگ میں گر گئے، باکسر کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

ہیوی ویٹ (پلس 80 کے جی) درجہ کے ٹائٹل کے لیے یہ فائٹ نجی کلب کی جانب سے کروائی جارہی تھی۔

34 سالہ محمد اسلم شادی شدہ تھے اور ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا جبکہ ان کے حریف ولی خان ترین بھی پشین سے ہی تعلق رکھتے ہیں، محمد اسلم نے کک باکسنگ مقابلوں میں بھی حصہ لیا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ باکسنگ مقابلے کے دوران باکسر کی موت کا کسی نے مقدمہ درج نہیں کروایا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مرحوم باکسر کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور میت کو پشین روانہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں