اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی بندش پر باکسر محمد وسیم کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: اے آر وائی نیوز کا این او سی بغیر نوٹس منسوخ کرنے اور چینل کی بندش کے خلاف پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

باکسر محمد وسیم نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کی جائے، اے آر وائی نیوز نے ہمیشہ سوسائٹی اور اسپورٹس کے لیے مثبت اقدام کیے۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی ایجنسیوں کی منفی رپورٹس پر چینل کا این او سی بغیر کسی نوٹس منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں: live.arynews.tv

تاہم آج سندھ ہائی کورٹ نے این او سی منسوخی کے نوٹی فکیشن کو معطل کرتے ہوئے 17 اگست کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

وکیل اے آر وائی بیرسٹر ایان کا کہنا ہے کہ عدالت کے سامنے آج کچھ مواد پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے دوسرے فریق کا مؤقف سننے کے بعد نوٹی فکیشن معطلی کا حکم جاری کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں