لاس ویگاس: میکسیکن باکسر نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو چاروں شانے چت کردیا،عامرخان چھٹےراؤنڈ میں شکست کھاگئے۔
امریکی شہرلاس ویگاس میں باکسنگ کی بڑی جنگ ہوئی ،رنگ کے کنگ عامر اورمکسیکن باکسر کانیلو الواریز میں ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ ورلڈ ٹائٹل کا بڑا مقابلہ ہوا، طبل جنگ بجا تو پاکستانی نژاد باکسر نے حریف باکسر پر مکوں گھونسوں کی برسات کر دی۔
مقابلےکے ابتدائی پانچ راؤنڈ عامرخان کےتابڑتوڑ حملےجاری رہے، مکسیکن باکسرکےپاس عامرخان کی بجلی سی تیزپھرتی اورزوردارمکوں کاکوئی جواب نہ تھا۔
فائٹ کے چھٹے راؤنڈ میں خان حاوی تھے کہ اچانک مکسیکن باکسرکے جوابی وارنےعامر کوچکرادیا، حریف باکسر کا پوری قوت سے رائٹ پنچ عامرخان کے جبڑے پرجڑڈالا، خان سنبھل نہ سکے اوررنگ میں ہی گرپڑے۔
ہیوی پینچ نے عامر خان کو چاروں شانے چت کردیا، عامرخان حواس کھوبیٹھےاوردوبارہ اٹھ نہ سکے اوریوں میکسیکن باکسر نے ڈبلیو بی سی ورلڈ مڈل ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔