جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

باکسنگ ڈے ٹیسٹ، کرکٹ آسٹریلیا پاکستانیوں کیلیے تین روزہ میلہ سجائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ آسٹریلیا نے 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستانی شائقین کے لیے تین روزہ میلہ سجانے کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے اور یہ میلہ اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 4 کے باہر لگایا جائے گا۔

اس کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگا رنگ اسٹالز لگائے جائیں گے جب کہ  اس دوران شائقینِ کرکٹ میلے کی تفریح سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔

- Advertisement -

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی 3 روز تک جاری رہے گا جب کہ پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتدائی چار روز ایم سی جی کے 23 مقامات پر ہیلتھ اسٹیشن بھی لگائے جائیں گے جہاں لوگوں کے دل کا مفت چیک اپ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شائقین کرکٹ سے ٹیسٹ میچ  کے دوران آنجہانی لیجنڈ کرکٹر شین وارن کے معروف فلاپی ہیٹ پہننے کی درخواست کی جائے گی اور 3 بج کر 50 منٹ پر وارن کے مخصوص انداز میں ہیٹ اتار کر لیجنڈری اسپنر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا پڑاؤ میلبرن، مصروفیات کیا ہوں گی؟

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم کل میلبرن پہنچے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں