جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ اور برطانوی باکسر عامر خان پھر آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ اور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پھر آمنے سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اولمپک میڈلسٹ حسین شاہ نے باکسر عامر خان کو فائٹ کا چیلنج کردیا، باکسر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری فائٹ مائیک ٹائسن اور جوئے لوئیس کی فائٹ کی طرح ہوگی۔

حسین شاہ نے شرط عائد کی کہ ہار جیت کا فیصلہ صرف ناک آؤٹ پر ہوگا اور میں انشا اللہ عامر خان کو ناک آؤٹ کروں گا۔

- Advertisement -

لیجنڈ باکسر کا کہنا تھا کہ مجھے باکسنگ رنگ چھوڑے عرصہ بیت چکا ہے اور عامر خان اب بھی کھیل رہے ہیں، میں 2 ماہ کے نوٹس پر ان کے ساتھ پاکستان میں فائٹ کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ حسین شاہ پاکستان کی تاریخ کے واحد اولمپک میڈلسٹ باکسر ہیں، انہوں نے 1988 سیول اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل جیتا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اولمپک میڈلسٹ اور دو بار کے عالمی چیمپئن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں