منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

معروف امریکی باکسر چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: انیس سو اسی سے 1987 تک مڈل ویٹ چیمپئن کا اعزاز رکھنے والے لیجنڈری باکسر مارون ہیگلر چھیاسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کے انتقال کی خبر خود ان کی اہلیہ نے فیس بک پر دی اور لکھا کہ مارون ہیگلر گھر میں انتقال کر گئے ہیں، اپنے پیغام میں انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

امریکی باکسنگ لیجنڈ نے اپنی باکسنگ کیریئر کا آغاز بروکٹن میساچوسٹس سے کیا، انیس سو اسی سے ستاسی تک وہ مڈل ویٹ چیمپئن رہے، انہوں نے اپنے کیریئر میں پچپن ناک آؤٹ کئے۔

مارون ہیگلر کا شمار دنیا کے مہنگے ترین باکسر میں ہوتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں