اسلام آباد: ملک میں کروناوائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہونے والا باکسنگ کا میگا ایونٹ ایک بار پھر سجنے کے لیے تیار ہے، عامر خان باکسنگ ہال میں میلہ لگے گا۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں ایونٹ 3 اکتوبر کو ہوگا، برطانوی باکسرعامر خان باکسنگ رنگ سجائیں گے جس کے لیے تیاریاں بھی تقریباً مکمل کرلی گئی ہیں۔
باکسنگ شوپاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے عامر خان باکسنگ ہال میں ہوگا۔ ایونٹ میں پروفیشنل باکسرعثمان وزیر بھی بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں حصہ لیں گے۔
باکسرآصف ہزارہ، ایشن بوائے جونیئرظہورعباس اور کامران وہاب بھی میلے کا حصہ ہوں گے، ایونٹ کرونا کے باعث6 ماہ تاخیر سے شروع ہورہا ہے۔ باکسنگ شو دیکھنے کے لیے شائقین کو ایس او پیز کو مد نظر رکھنا ہوگا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے ساتھ فٹبال بھی بہت مقبول کھیل ہے جس کے پاکستان میں فروغ کے لیے عامر خان اپنی تمام ترکاوشیں بروئے کار لارہے ہیں، ملکی تاریخ کا پہلا اور بڑا باکسنگ میلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ ایونٹ مارچ میں ہونا تھا لیکن کرونا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔