تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانیہ میں چاقو کے وار سے 13 سالہ لڑکا زخمی، 14 سالہ لڑکا گرفتار

لندن: برطانیہ میں چاقو کے وار کرکے 13 سالہ لڑکے کو زخمی کردیا گیا، پولیس نے شک کی بنیاد پر 14 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گریٹر مانچسٹر کے علاقے اسٹاک پورٹ کی ڈیڈس بری روڈ ہیٹن مرسے میں گزشتہ روز ایک 13 سالہ لڑکے کو چاقو کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا گیا، پولیس نے 14 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا، زخمی لڑکے کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کے تفتیشی افسر سائمن ایکر کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث لڑکوں کی عمروں کے اعتبار سے واقعہ تشویش ناک ہے لیکن ہم نے ایک لڑکے کو گرفتار کیا ہے اور علاقے میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لندن میں چاقو زنی کی واردات، ایک شخص ہلاک

تفتیشی افسر سائمن ایکر نے کہا کہ پولیس مقامی لوگوں کو تحفظ فراہم کرے گی، انہوں نے واقعے کے عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں برطانوی دارالحکومت میں 29 سالہ شخص چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگیا تھا، مقتول کو جھگڑے کے دوران چاقو کے وار کرکے ہلاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں بچوں کے حقوق کے کام کرنے والے کمشنر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 10 برس سے 17 برس کی عمر کے ایسے 27ہزار بچوں کی شناخت ہوئی جو صرف انگلینڈ میں جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -