بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

دریائے کنہار میں لڑکا اور لڑکی ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ میں تفریح کے دوران دو افراد دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

خیبرپختونخوا کے پرُفضا مقامات کی سیر کو آئے سیاحوں کے ساتھ آئے دو دلخراش واقعات پیش آئے ہیں جس میں ایک لڑکی اور لڑکا دریائے کنہار کی تیز موجوں میں بہہ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعات گھڑی حبیب اللہ کے قریب پیش آئے جہاں دریائے کنہار کے کنارے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے دو افراد ڈوب گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلیفی بناتے ہوئے 14سالہ لڑکی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی جس کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ دسویں جماعت کا دلدار نہاتے ہوئے ڈوب گیا اور اس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے باوجود لڑکے کا سراغ نہیں مل سکا اور ریسکیو ٹیمیں مختلف مقامات پر تلاش کا کام جاری رکھے ہوئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں