تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دو چہروں والے بچے نے 18 ویں سالگرہ منا کر ڈاکٹرز کو غلط ثابت کر دیا

میسوری: امریکا میں دو چہروں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے نے 18 ویں سالگرہ منا کر ڈاکٹرز کو غلط ثابت کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں 2 چہروں کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ ٹریس جانسن 18 سال کا ہو گیا، گزشتہ روز اس نے اپنی 18 ویں سالگرہ منائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریس جانسن ایک غیر معمولی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا تھا، جس کے باعث اس کے دھڑ کے اوپر دو چہرے نظر آتے ہیں، اس کی وجہ سے اسے ’مجزاتی لڑکا‘ کہا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں نے اس کے والدین کو بتایا تھا کہ اس بچے کے زندہ رہنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، بہت مشکل ہے کہ زندگی کے ایک مرحلے سے دوسرے میں داخل ہو سکے۔

لیکن ٹریس جانسن نے نہ صرف شیر خواری کا دور گزارا، بلکہ بچپن بھی گزار لیا، پھر لڑکپن، اور اب وہ نوجوانی کے دور میں داخل ہو رہا ہے، تاہم اس سفر میں ٹریس نے بہت مشکلات کا سامنا کیا۔

دراصل ٹریس جانسن سر کے بالکل درمیان میں ناک کے مقام پر ایک بڑے شگاف، چار نتھنوں، اور ایک غیر معمولی طور پر ڈپلیکیٹ شکل والے سر کے ساتھ پیدا ہوا تھا، اسے دورے پڑتے تھے، اور ذہنی نشوونما بھی بہت سست تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TresMa (@diprosopusdiaries)

ٹریس جس مسئلے سے دوچار ہے، اسے طبی طور پر کرینیو فیشل ڈپلیکیشن کہا جاتا ہے، یونانی میں اس کا مطلب ’دو چہرے‘ ہیں۔ یہ حالت اتنی نایاب ہے کہ دنیا بھر میں صرف 36 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ حالت ایک خاص قسم کے جین کی وجہ سے ہوتی ہے جسے ’سونک دی ہجہاگ (SHH)‘ کہا جاتا ہے، یہ جین انسانی کھوپڑی کی نشوونما کو خراب کرتا ہے، اور اس حالت میں بچے صرف دس سال ہی تک زندہ رہ پاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -