جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

پہاڑی پر تصویر بنوانے والے نوجوان کیساتھ افسوسناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں اسکول پکنک کے دوران اونچی پہاڑی پر تصویر بنوانے والے نوجوان کے ساتھ افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 15 سالہ نوجوان ڈورسیٹ میں واقعے سیاحتی مقام اولڈ ہیری راکس پر اسکول والوں کے ہمراہ پنکنک پر گیا جہاں وہ ایک 60 فٹ اونچی پہاڑی پر تصویر بنوا رہا تھا۔

اسکول کے دیگر طالب علم بھی تفریح میں مصروف تھے تاہم اچانک پہاڑی سے تصویر بنوانے والے نوجوان کا پیر پھسل گیا اور وہ دریا میں جا گرا۔

- Advertisement -

اسکول پنکنک کے منتظیمن نے فوری 999 پر کال کر کے واقعے کی اطلاع دی اور کچھ ہی دیر میں نوجوان کو کشتی پر ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے سے بچا لیا۔

جب نوجوان کو باہر نکالا گیا تو وہاں تمام لوگ یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور اسے کوئی زخم یا خراش نہیں آئی۔

ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ طالب علم کو طبی امداد کی ضرورت نہیں، وہ بالکل محفوظ اور صحت مند ہے۔

سوانیج کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ہنگامی عملہ طالب علم کے جسم پر زخموں کی عدم موجودگی سے حیران رہ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں