ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ماں کو سالگرہ کی مبارکباد کیلئے فون نہ دینے پر نوجوان کی خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

بینگلورو: بھارت میں ہاسٹل میں رہنے والے 14 سالہ طالب علم نے فون پر ماں کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کی اجازت نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاسٹ کارناٹک کے شہر بینگلورو میں گزشتہ روز پیش آیا ہے، جہاں 14 سالہ پوروج نے ماں کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کی اجازت نہ ملنے پر انتہائی قدم اٹھالیا۔ ہم جماعت طلبا نے صبح کے وقت دروازہ نہ کھلنے پر وارڈن کو بلایا جو دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوا تو لڑکے کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے ہاسٹل وارڈن سے متعدد بار درخواست کی کہ وہ اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینا چاہتا ہے لیکن وارڈن نے فون دینے سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ جب لڑکے کے گھر والوں نے بھی کئی بار بیٹے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو بھی ہاسٹل انتظامیہ نے بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق نوجوان کو اس بات کا دکھ تھا کہ اسے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر اس نے خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

طالب علم نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا، جس میں نوجوان نے اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ماں آپ سب کا خیال رکھیے گا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں