سوات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان محض دریا کے کنارے اپنی بہادری کی ویڈیو بنوانے گیا اور دریا کی تند موجوں کا شکار ہوگیا۔
بتایا جارہا ہے کہ نوجوان کا ماموں اس کی ویڈیو بنا رہا تھا اور تیز بہتے دریا کے کنارے جانےوالا نوجوان ویڈیو میں دیکھتے ہی دیکھتے نظروں سے غائب ہوگیا۔
ان دنوں جہاں ملک بھر سے لوگ شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں ، ان کے لیے جاننا ضروری ہے کہ پہاڑی دریا انتہائی تند اور بھپرے ہوئے ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثر کی موجوں کا مقابلہ کرنے کسی نو سیکھیے تو کیا وہاں کے مقامی افراد کے لیے بھی ممکن نہیں ہوتا۔
- Advertisement -
اس لیے تفریح کی خاطر ایسے کسی عمل سے گریز کیا جائے جو آپ کو موت کے منہ میں دھکیل دے اور آپ کے اہل ِ خانہ کو عمر بھر کی پشیمانی میں مبتلا کردے۔