اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

طیارے کے خفیہ خانوں میں چھپ کر نوجوان فرانس پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

الجزائر کا نوجوان بہترین مستقبل کے لیے طیارے کے خفیہ خانوں میں چھپ کر فرانس پہنچ گیا تاہم اسے فرانسیسی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں نوجوان کو طیارے کے نیچے موجود خفیہ خانوں میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ تمام مسافروں کے اتر جانے کے بعد اور سامان آف لوڈ کرنے کے دوران نوجوان ایک خفیہ خانے میں پایا گیا۔

طیارے کے عملے نے نوجوان کو پکڑ لیا جس نے ان کے سوالات کے جواب دیے۔ نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اسے الجزائر ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

https://youtu.be/Vv1SQUE1X7U

الجزائر میں بھی ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو نوجوان کے طیارے تک پہنچنے اور پھر اس میں خفیہ طور پر سفر کرنے کی تحقیقات کرے گی۔

2019 میں برطانیہ میں طیارے کے اگلے پہیے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر کرنے والا مسافر دوران پرواز گر کر ہلاک ہوگیا تھا۔ عینی شاہد نے پولیس کو بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والے شخص نے جہاز کے پہیے سے چھلانگ لگائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں