ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والا نوجوان اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر اس کے دوست نے اغواء کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والے 27 سالہ عثمان کے اغوا کے مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کرادی گئی ہے۔

والد کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عثمان 2 روز قبل گھر سے دوست ذوہیب سے ملنے گیا تھا، جو واپس نہیں پہنچا۔ عثمان کا موبائل بند ہے، شبہ ہے بیٹے کو اس کے دوست نے اغوا کیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل لاہور کے علاقے نصیر آباد میں شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں مذکورہ واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کیا، تھانہ نصیرآباد میں دو ملزمان سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے شہری کے مختلف اے ٹی ایم کارڈرز استعمال کرتے ہوئے بھاری رقم نکلوائی۔

مغوی شہری سے زبردستی اسٹامپ پیپر پر دستخط کروائے گئے، خالی چیکس، سادہ کاغذات پر دستخط اور انگوٹھے کے نشانات بھی لگوائے گئے۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان نے مغوی شخص سے لیپ ٹاپ، موبائل، 10 ہزار نقدی بیگ بھی چھینا، پولیس کا یہ موقف ہے کہ یہ لوگ آپس میں مشترکہ طور پر کاروبار کرتے ہیں۔

کوئٹہ : پکنک پوائنٹ سے 10 افراد کو اغوا کرلیا گیا

پولیس نے دفعہ 365 کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتا کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں