تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ: 15 سالہ لڑکا ہلاک متعدد زخمی

امریکا میں اندھادھند فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 15 سالہ لڑکا ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں میوزک شو کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے جانی نقصان ہوا، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں پولیس افسر بھی شامل ہے جبکہ حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی، جس کے بعد لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔

اس واقعے سے تین روز قبل بھی امریکی ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 2022 میں گن وائلنس سے18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں اوران واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پرامریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام ہلاک ہوئے چکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کےدوران فائرنگ سےایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئےہیں فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے بعد، جس میں گزشتہ ہفتے 19 بچوں اور دو اساتذہ کی جانیں گئیں، جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کر دی۔ بہت سے سیاست دانوں، عوامی شخصیات نے کہا کہ امریکی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بڑے پیمانے پر فائرنگ دوبارہ نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -