بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

چکوال میں پسند کی شادی پر نوجوان قتل، بیوی اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال میں پسند کی شادی پر نوجوان کو قتل کرکے اس کی اہلیہ کو اغوا کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ صدر چکوال کے علاقے کھوکھر زیر میں پسند کی شاعدی کرنے والے میاں بیوی کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کرمبینہ طور پر اغوا کرکے نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغوی اہلیہ ام حبیبہ کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول محمد جمیل نے چند ماہ قبل ام حبیبہ ساکن شمس آباد سے کورٹ میرج کرلی تھی جس پر اس کے لواحقین نے میاں بیوی کو اغوا کرکے نوجوان کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

 واضح رہے کہ 12 دسمبر کو سیالکوٹ کے انیس سالہ حسنین علی کی پب جی پر لڑکی سے دوستی ہوئی ، جس کا ڈراپ سین قتل پر ہوا، غیرت کے نام پر حسنین علی کو قتل کردیا گیا تھا۔

لواحقین نے بتایا تھا کہ حسنین علی نے ضلع گجرات کی لڑکی ایمن سے پب جی گیم پر دوستی ہوئی تھی، انہوں نے دو ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی اور لڑکی کو گھر لے آیا تھا۔

جس کے بعد مقتول حسنین علی ایک ماہ قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا ، تھانہ بڈیانہ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے لڑکے کی تلاش کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دی، گزشتہ روز مقتول کی لاش گجرات کے جنگل سےملی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں