بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

بچے نے ماں کے فون سے 70 ہزار لالی پاپ آرڈر کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں بچے نے ماں کے فون سے کھیلنے کے دوران اچانک 70 ہزار ڈم ڈم لالی پاپ ایمازون کو آرڈر کردیے۔

لیکسنگٹن کی رہائشی ہولی لا فاورز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ اپنی دہلیز پر ڈم ڈمز کے 30 پیکٹ دیکھ کر حیران رہ گئیں جن میں سے ہر ایک میں 2340 لالی پاپ موجود تھے۔

لیام جو دوسری جماعت میں ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ اس نے ہفتے کے آخر میں اپنے فون کے ساتھ کھیلتے ہوئے آرڈر دیا تھا۔

ڈم ڈمز کا ہر کیس 130 ڈالرز کا ہوتا ہے جس سے لیام کی کل خریداری 4,200 ڈالر بنتی ہے۔

ایمیزون نے ابتدائی طور پر لافیورز کو 30 میں سے آٹھ کیسز واپس کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا، اس لیے اس نے دوسروں کو دوستوں اور پڑوسیوں کو فروخت کرنے کی کوشش شروع کی۔

 اس نے بعد میں ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ ایمازون نے بعد میں ان سے رابطہ تمام پیکٹس واپس لینے پر رضامندی ظاہر کی۔

انہوں نے لکھا ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے ہماری مدد کے لیے ایک باکس خریدنے کی پیشکش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں