بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بپھرے بیل کی وجہ سے بھارت میں پیش آیا افسوسناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی دادی کو بیل سے بچا کر سب کے دل جیت لیے۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے علاقے ماہین درگاہ سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون گلی سے گزر رہی تھیں کہ اسی دوران بیل نے اُن پر حملہ کردیا۔

بیل نے اس قدر زور سے ٹکر ماری کہ خاتون کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور وہ گر گئیں، دادی کی چیخنے کی آواز سُن کر اُن کا پوتا بھاگتا ہوا بیل کے پاس آیا تو بپھرے ہوئے بیل نے اُسے بھی زور دار ٹکر رسید کردی۔

نوجوان نے اپنی جان اور بیل کی ٹکروں کی پرواہ کیے بغیر داتی کو حصار میں لیا اور انہیں وہاں سے نکالنے کی کوشش کی، اسی دوران بیل نے دوبارہ ٹکر ماری تو پوتا اور دادی زمین پر ایک بار پھر گر گئے۔

نوجوان نے اطراف میں موجود گھروں کے مکینوں کو مدد کے لیے طلب کیا تو لوگ گھروں سے باہر آئے اور دونوں کو حفاظتی حصار میں لے کر بیل کو وہاں سے بھگایا۔

اے این آئی نے اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غصیلے بیل نے بزرگ خاتون اور پھر نوجوان کو کس قدر زور سے ٹکر ماری۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ دو روز قبل یعنی 28 ستمبر کو پیش آیا۔ علاقہ مکینوں نے خاتون اور نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد دونوں کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں