منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’بائیکاٹ براہمسٹرا‘ رنبیر اور عالیہ کی فلم ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ’براہمسٹرا‘ ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی نئی فلم ’براہمسٹرا‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداح بھی عالیہ اور رنبیر کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں اور عالیہ اور رنبیر کو نیپو کڈز قرار دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

کرن جوہر کی وی ایف ایکس ایفیکٹ سے بھرپور فلم ’’برہمسٹرا‘‘ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں بِگ بی امیتابھ بچن اور ٹیلی ویژن سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مونی رائے بھی اہم کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں جبکہ کہا جا رہا ہے کہ اس میں شاہ رُخ خان بھی ایک خاص کردار میں دکھائی دیں گے تاہم اسے اب تک راز رکھا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ برہمسٹرا ٹاپ ٹینڈ بن گیا، جس کی کئی وجوہات بتائی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین فلم کے اُس پر منظر پر سخت تنقید کررہے ہیں، جس میں رنبیر کپور جوتے پہن کر مندر میں داخل ہوتے ہیں کیونکہ ہندو مذہب میں اس عمل کو بالکل ناپسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ میں مرحوم بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے مداح بھی شامل ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں