بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھارت میں عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کیخلاف بائیکاٹ مہم شروع

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم اسٹار عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کا آفیشل ٹریلر جاری ہونے کے بعد بھارتیوں نے اس کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع کر دی۔

انڈین میڈیا کے مطابق ’ستارے زمین پر‘ ممکنہ طور پر عامر خان کی سُپرہٹ فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل ہے جس کا آفیشل ٹریلر گزشتہ روز جاری کیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’ستارے زمین پر‘ کے پوسٹر پر بائیکاٹ لکھ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی صارفین BoycottSitaareZameenPar کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹس کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان آخر مرتبہ اسکرین پر فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آئے تھے جو باکس آفس پر قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکی۔ فلم کی ناکامی کے بعد اداکار نے بریک لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہارنے کے بعد بھارتی ترکیہ کے سیبوں کا بائیکاٹ بھی کرنے لگیں

’ستارے زمین پر‘ میں عامر خان کو باسکٹ بال کوچ کیلیے استاد کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جسے عدالت نے ٹیم کو تربیت دینے پر سزا سنائی ہے۔

بائیکاٹ کی وجہ کیا ہے؟

بھارت کے بزدلانہ حملے اور پاکستان کی مؤثر و بھرپور جوابی کارروائی میں ترکیہ نے اسلام آباد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جو بھارتیوں سے ہضم نہیں ہو رہا۔

انہوں نے ترکیہ سے درآمد سیبوں کے خلاف بائیکاٹ مہم جاری کر رکھی ہے اور اب عامر خان کی فلم بھی نشانے پر آگئی ہے۔

دراصل عامر خان نے 2020 میں ترکیہ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے خاتون اوّل ایمنہ اردوان سے ملاقات کی تھی۔ یہ دورہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

ایکس پر بھارتی صارفین بالی وڈ فلم اسٹار کے اس دورے کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے ان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم کے خلاف بائیکاٹ مہم چلا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں