پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دو بچوں کی ماں کا آشنا کے ہاتھوں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

سان ڈیاگو: امریکی شہر سان ڈیاگومیں آشنا نے اپنی گرل فرینڈ کو دو بچوں کے سامنے اپارٹمنٹ میں گولی مارکر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں جھیل مرے علاقے میں 32سالہ راڈریک نے اپنی 29سالہ گرل فرینڈ کو دو بچوں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

سان ڈیاگو پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھیل مرے کے اپارٹمنٹ میں قتل کے 12 گھنٹے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہناتھا کہ جب پولیس نے ملزم کو گرفتارکرنے کے لیے اس کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا اس وقت ملزم کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے لیکن پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

پولیس نے ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور کہا کہ جیسے ہی ملزم کو اسپتال سے فارغ کیا جائے گا تو اس سے قتل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

سان ڈیاگو پولیس کا کہناہے کہ قتل ہونے والی خاتون کے پڑوسی نے رات 1بجے کےقریب اپارٹمنٹ سے جھگڑے کی اور فائرنگ کی آواز سنی۔

پولیس لیفٹیننٹ ڈیل ٹورو کا کہناتھا کہ ملزم نے پانچ سالہ بچے کے سامنے اس کی ماں کو قتل کیا۔ملزم کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں